ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرسی : پکنک جا رہی طالبات کا ٹریکٹر حادثہ کا شکار - ایک طالبہ ہلاک - 30 سے زائد زخمی 

سرسی : پکنک جا رہی طالبات کا ٹریکٹر حادثہ کا شکار - ایک طالبہ ہلاک - 30 سے زائد زخمی 

Sat, 07 Jan 2023 12:33:51    S.O. News Service

سرسی ،7؍ جنوری (ایس او نیوز) تعلقہ کے ملگی میں واقع کے پی سی سرکاری پی یو سی کالج کی طالبات کو پکنک پر لے جانے والا ٹریکٹر حادثہ کا شکار ہوگیا جس کے نتیجہ میں ایک طالبہ ہلاک ہوگئی جبکہ 30 سے زائد طالبات زخمی ہوگئیں ۔
    
 ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کالج کی 40 سے زائد طالبات اور 50 سے زائد طلبہ دو الگ الگ ٹریکٹرس میں پکنک پر نکلے تھے ۔ جب وہ ملگی کے قریب واقع ایک خوبصورت مقام  کا نظارہ کرکے واپس لوٹ رہے تھے تو ان کے ٹریکٹر کی ٹرالی کا ہُک نکل گیا اور وہ الٹ کر سڑک کنارے گر گئی اور طالبات ٹرالی کے نیچے دب کر رہ گئیں ۔ موقع پر موجود لوگوں نے آگے بڑھ کر ٹرالی کے نیچے سے طالبات کو باہر نکالا اور زخمیوں کو سرسی سرکاری اسپتال  منتقل کیا۔
    
 زخمی طالبات میں 8 کی حالت سنگین تھی جس میں سے کاویا نامی  طالبہ نے اسپتال میں دم توڑ دیا ۔ بعض زخمی طالبات کو ابتدائی طبی امداد کے بعد بہتر علاج کے لئے ہبلی کیمس اسپتال میں بھیج دیا گیا ۔ 


Share: